جموں //نیشنل ڈیو لپمنٹ فائو نڈیشن کی جانب سے جوینائل جسٹس ایکٹ اور بچوں کے حقوق پر ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا ۔مشن ڈائریکٹر آئی سی پی ایس سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جموں وکشمیر کے اشتراک سے منعقد کی گئی اس ورکشاپ میں متعدد سماجی تنظیموں نے شرکت کی ۔اس ورکشاپ کے دوران بچوں کے حقوق ،جموں و کشمیر جوینائل جسٹس ایکٹ 2013،بچوں کے تحفظ کیلئے شروع کی گئی اسکیموں پر خصوصی توجہ ڈالی گئی ۔ورکشاپ میں راجیو کھجوریہ ،ایڈو کیٹ شیخ شکیل ،عاشق رضا ملک کے علا وہ جموں ،کٹھوعہ ،ریاسی ودیگر اضلاع سے کئی تنظیموں کے رضا کاروں نے شرکت کی ۔