واشنگٹن// جنوبی امریکہ میں طوفان سے 30 سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے ۔اس بات کی اطلاع مسیسیپی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق ٹیکساس. ارکنساس، لوسیانا، مسیسیپی، الباما، جارجیا، جنوبی اور شمالی کارولناس اور ٹیننیسي سے طوفان کی وجہ سے جان و مال کے نقصانات کی اطلاعات ہیں۔ایجنسی نے بتایا کہ مسیسیپی میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو ئے ، جبکہ جنوبی کارولناس میں نواور جارجیا میں سات افراد کی موت ہوئی ہے ۔وہیں شمالی کارولناس، ٹیننیسی اور ارکنساس میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے ۔