عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//سبکدوش ہونے والے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے ہفتہ کو اپنے دور کو “انتہائی اطمینان بخش” قرار دیا کیونکہ انہوں نے اعلیٰ فوجی عہدے پر تین سال اور آٹھ ماہ کا عرصہ مکمل کیا، جس کے دوران انہوں نے تینوں خدمات کے درمیان ہم آہنگی لانے پر توجہ دی۔لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجا سبرامنی (ر) اتوار کو ہندوستان کے اگلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف(سی ڈی ایس)کا چارج سنبھالیں گے۔سبکدوش ہونے والے سی ڈی ایس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ “میرا ایک بہت ہی تسلی بخش اور بہترین دور تھا۔پہلے CDS جنرل بپن راوت کی تامل ناڈو میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں موت کے نو ماہ بعدسابق مشرقی فوج کے کمانڈر جنرل چوہان نے ستمبر 2022 میں ملک کے سب سے سینئر فوجی کمانڈر کے طور پر چارج سنبھالا۔چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی حیثیت سے جنرل چوہان نے تینوں آرمی چیفس کے ساتھ آپریشن سندوھور کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اپنے دور میں، انہوں نے علاقائی سلامتی کے بدلتے ہوئے منظر نامے کے پیش نظر ہندوستان کی فوجی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے سہ فریقی تعاون کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی۔جنرل چوہان کی مدت ملازمت گزشتہ سال 30 ستمبر کو ختم ہونی تھی لیکن انہیں توسیع دے دی گئی۔