نئی دہلی //چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے منگل کو ہماچل پردیش سیکٹر کے قریب چین کے ساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول کی اگلی چوکیوں کا دورہ کرکے حساس خطے میں فوجی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ فوج کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جنرل راوت نے انہیں ملک کی علاقائی سالمیت کے دفاع کے اپنے کام کیلئے مستعد رہنے کی تلقین کی۔سمدوہ سیکٹر اور ایل اے سی میں جنرل راوت نے یہ دورہ لداخ میں بھارت اور چین کی افواج کے درمیان جاری تعطل کے بیچ کیا۔ جنرل راوت نے فوج کے حوصلے اور ان کی ثابت قدمی اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کیلئے ان کی سراہنا کی۔ جنرل راوت کو مقامی فوجی کمانڈروںنے صورتحال سے آگاہ کیا۔ جنرل بپن راوت کو ایل اے سی کے ساتھ ساتھ وسطی سیکٹر کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور انہیں مقامی کمانڈروں نے آپریشنل صورتحال کے بارے میں بریف کیا۔پچھلے سال مئی کے شروع سے ہی مشرقی لداخ میں متعدد جگہوں پر ہندوستان اور چین کی افواج کے مابین تعطل ہے تاہم دونوں اطراف نے فوجی اور سفارتی سطح پر تعطل کو ختم کرکے افواج کوواپس کیاگیا اور پینگونگ جھیل کے شمال اور جنوب سے ہتھیارہٹائے گئے۔