جموں//110 کلومیٹرلمبی جموں ۔پٹھانکوٹ قومی شاہراہ رات کے اوقات کے دوران سفرکرنے والوں کیلئے باعث خطرہ بنی ہوئی ہے۔نگروٹہ سے لکھن پورتک متعددبڑے قصبے بشمول کنجوانی ،بڑی براہمناں ،وجے پور،سانبہ،ہیرانگر ،چڑوال، راج پورہ ،دیالہ چک ، اورکالی بڑی آتے ہیں جوکہ اس قومی شاہراہ کے ساتھ ساتھ آبادہیں۔گذشتہ چندسالوں کے دوران اس شاہراہ کے دونوں طرف مارکیٹوں، بنکٹ ہالوں ،ہوٹلوں اورریسٹورنٹوں کی تعمیرسے ان علاقوں میں لوگوں کی آمدورفت اورچہل پہل میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔قومی شاہراہ کے واقع یہ رات کے وقت ان علاقوں میں گھٹاٹوپ اندھیراچھایاہوتاہے جوکہ موٹرگاڑیوں اورپیدل سفرکرنے والے لوگوں کیلئے خطرے سے خالی نہیں ہے پولیس کے مطابق اس اندھیرے کی وجہ سے کئی بارشدید نوعیت کے ٹریفک حادثات بھی ہوچکے ہیں جبکہ راہ گیروں کوبھی شاہراہ پر چلنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔پولیس اوردیگرلوگوں کاکہناہے کہ اس شاہراہ پرموثرسٹریٹ روشنیوں کا ہونابہت ضروری ہے۔