جموں//جموں یونیورسٹی کے رضاکاروں نے سوچھ بھارت سمرانٹرن شپ پروگرام کے تحت ترلوک پورگاﺅں میں بیداری ریلی کااہتمام کیا۔ ریلی میں سرکاری سکولوں کے طلاب اور اساتذہ نے شرکت کی۔ ریلی کا مقصد طلاب کو منشیات سے دور رکھنا اور انہیں صحت و صفائی کی اہمیت کی جانکاری دینا تھا ۔ریلی سوچھ بھارت سمر انٹرنشپ2018 کا ایک حصہ ہے۔ریلی میں یونیورسٹی کے رضاکاروں وکاس پنڈتا، وویک پریہار، ہرپریت سنگھ ،شویکا لُتھرا، وویک ملہوترہ، گوتم شرما نے شرکت کی۔ریلی گورنمنٹ سکول ترلوک پور سے شروع ہو کر موضع، کیمپ روڈ گول گُجرال سے ہوتے ہوئے واپس پہنچ گئی، جس میں بچوں نے شان سے شرکت کی۔سکول کے پرنسپل نے ریلی منعقد کرنے کے لئے ایک اہم کردار نبھایا اور بچوں کو منشیات سے دور رکھنے کی ترغیب دی۔