جموں//جموں یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ کامرس ڈپارٹمنٹ نے انکم ٹیکس ریٹرن پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا ۔یہ سیمینار ایم کام،پی جی ڈی بی ایم،،پی جی ڈی بی آر ایم،پی جی ڈی اے ایف،پی جی ایم ایس ایم اور یونیورسٹی انتظامیہ کے ممبران کے لئے منعقد کیا گیا۔اس دوران ونیت کوہلی نے شرکا کوٹیکس کے بارے میں جانکاری دی ۔انہوں نے شرکا کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس مختلف قسم کی جائداد اور آمدنی پر لگ سکتاہے اور اس کی مثبت ادائگی کے کئی طریقے ہیں۔اس ذمن مین انہوں نے شرکا کوبتایا کہ وقت پر ٹکس کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے اور اڈوانس میں ٹیکس ادا کرنے کے لئے کون سا طریقہ عملایا جا سکتا ہے اس کے بارے میں بھی شرکا کو جانکاری دی گئی۔تقریب کی شروعات پروفیسر نیتواندوترہ نے کی اور سونیل کمار نے سیمینار میں حصہ لینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔اس دوران یونیورسٹی انتظامیہ کے جن لوگوں نے شرکت کی ان میں سے پروفیسر گرجیت کور،ڈاکٹر جیون جیوتی،ڈاکٹر ترسیم لال،سنیل کمار،ڈاکٹر ہرلین،ڈاکٹر ویشالی وغیرہ کا نام قابل ذکر ہے۔