جموں // ضلع کے ترلوک پورہ دیہات میں صفائی کی کوششوں کوجاری رکھتے ہوئے جموں یونیورسٹی کے طلاب نے موضع میں شجر کاری مہم شروع کی۔جموں یونیورسٹی کے رضاکاروں وکاس پنڈتا (ایم سی اے شعبہ)وویک پوری (شعبہ کیمسٹری) ہرپریت سنگھ اور گوتم شرما (شعبہ ڈوگری) نے سوچھ بھارت سمر انٹرنشپ پروگرام کے تحت شروع شجر کاری مہم میں موضع میں تقریبا ً ایک سوپودے لگائے۔باوجود بھاری بارش کے رضاکاروں نے ہمت نہیں ہاری اور شجر کاری کی مہم کو جاری رکھا ۔ سوچھ بھارت سمر انٹرنشپ پروگرام کے تحت شروع مہم میںرضاکاروں نے مڑھ حلقہ میں موضع ترلوک پورہ کا انتخاب کیا۔ اس سے قبل موضع کے نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لئے کرکٹ ٹورنامینٹ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔رضاکاروںنے نو جوانوں میں فٹ نس کی اہمیت اُضا گرکرنے کے لئے فٹ نس کیمپ بھی منعقد کیا تھا اور موضع کے بچوں کے لئے مصوری مقابلہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔رضاکاروں نے موضع میں مختلف موضوعات کے لئے سروے بھی منعقد کی تھی۔مقامی لوگ بھی اس پروگرام میں مکمل تعاون دے رہے ہیں۔رضاکاراں مقامی لوگوں کو صحت و صفائی کی اہمیت کے بارے میں بھی بیداری پید اکر رہے ہیں۔