جموں//سابق وزیر اورسینئرنائب صدرپردیش کانگریس کمیٹی شام لال شرما نے بی جے پی کوہدف تنقیدبناتے ہوئے سوال پوچھاہے کہ جموں صوبہ کے بے روزگارنوجوانوں کے ساتھ ناانصافی کے معاملے میں بھاجپاکاکیاموقف ہے۔ یہاں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شام لال شرمانے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی نے جموں کے مفادات کاسودا کردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ پی ایس سی نے اسسٹنٹ پروفیسروں کی تعیناتی اورپلس ٹوٹیچروں کی تعیناتی میں جموں کے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ بڑی حیرت کی بات ہے بی جے پی جیسی سیاسی جماعت جس نے جموں صوبہ سے عوام کامنڈیٹ حاصل کیاہے وہ جموں کے لوگوں بالخصوص بے روزگارنوجوانوں کے ساتھ ناانصافی پرخاموش ہے ۔انہوں نے کہاکہ جموں پردیش کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی کانگریس برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے بھاجپاپرالزام لگایاکہ اس نے بی جے پی کے ساتھ جموں کے مفادات کاسوداکردیاہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کوجواب دیناچاہیئے کہ محکمہ تعلیم نے سیٹوںکوالاٹ کرتے ہوئے جموں کو14 فیصد،لداخ کوصفرفیصداورکشمیرکو86فیصدسیٹیں کیوں دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی بی جے پی حکومت نے ناانصافی کی تمام حدودپارکردی ہیں۔