عظمیٰ نیوزسروس
جموں//ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں نے جموں ڈویژن کے سمر زون علاقوں میں تمام سرکاری اور منظور شدہ نجی سکولوں (ہائر سیکنڈری سطح تک) کے اوقات میں تبدیلی کر دی ہے، جو یکم مئی سے نافذ العمل ہوگی۔جاری حکم نامے کے مطابق، سکول اب صبح 8:00 بجے سے دوپہر 2:00بجے تک چلیں گے، اور یہ نیا شیڈول گرمیوں کے پیش نظر 30ستمبر 2026تک نافذ رہے گا۔