جموں//لیفٹینٹ گورنرمنوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں کشمیر پولیس ملک کی بہترین پولیس فورسوں میں ایک ہے اور مرکزی زیرانتظام علاقہ کی حفاظتی فورسزپر زوردیا کہ وہ فرائض کی ادائیگی میں جدید تیکنالوجی کا استعمال کریں ۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک نے جموں کشمیر پولیس فورس کے اہلکاروں کے حوصلے کو تسلیم کیا ہے ۔سہنا راج بھون میں سپیشل سیکورٹی فورس کے ظہرانہ پر تقریر کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر پولیس ملک میں سب سے بہترین پولیس اداروں میں ہے ۔فورس کو گزشتہ کئی بر س سے دیئے گئے بہادری کے اعزاز پولیس کے حوصلے اور بہادری کا عکاس ہے۔انہوں نے حفاظتی اہلکاروں پرزوردیا کہ وہ فرائض کی ادائیگی کے دوران جدید ترین تیکنالوجی کا استعمال کریں ۔سنہا نے سپیشل سیکورٹی فورس کے راج بھون کی حفاظت کو پیشہ ورانہ طور تندہی اور لگن سے انجام دینے کے رول کو سراہا ۔