سرینگر //جموں و کشمیر میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران کورونا وائرس متاثرین اور فوت ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے صورتحال دن بہ دن سنگین رخ اختیار کررہی ہے۔جموں کشمیر میں 1693افراد کو آکسیجن کی مدد دی جارہی ہے جبکہ 165افراد وینٹی لیٹروں پر موت و حیات کی جنگ لڑرہے ہیں۔ فی الوقت کشمیر میں868اور جموں میںصرف712آئیسولیشن بیڈ خالی پڑے ہیں۔ جبکہ دیگر سینکڑوں بیڈوں پر مریض زیر علاج ہیں۔کل انتہائی نگہداشت بیڈ(ICU Beds) 348ہیں جن میں سے صرف 183خالی ہیں۔جموں کشمیر کے 49کوویڈ اسپتالوں میں کل 3469آئیسولیشن بیڈ موجود ہیں۔ ان میں جموں میں 1503اور کشمیر میں 1966 آئیسولیشن بیڈ شامل ہیں۔ کشمیر میں فی الوقت 868 اورجموں میں 712بیڈ خالی ہیں۔مجموعی طور پر جموں اور کشمیر میں اس وقت 1693 بیڈوں پر کورونا مریض موجود ہیں۔کشمیر صوبے کے 23 کوویڈ اسپتالوں میں مجموعی طور پر کل 2082 بسترموجود ہیں۔ ان میں سے 1966 آئیسولیشن بیڈ شامل ہیں جن میں سے 1098بستروں پر مریض موجود ہیں جبکہ 868 بستر خالی پڑے ہیں۔زیر علاج 1098متاثرین میں سے 995 آکسیجن پر ہیں۔جموں صوبے کے26کوویڈ اسپتالوں میں کل1735بستر مخصوص رکھے گئے ہیں۔ان میں 1503آئیسولیشن بیڈ شامل ہیں۔اس وقت 791 مریض آئیسولیشن بیڈوں پر زیر علاج ہیں۔ان میں 69 پر آکسیجن پر ہیں۔جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر 348آئی سی یو بیڈ دستیاب ہیں جن میں سے 232جموں جبکہ 116کشمیر میں دہیں۔ جموں صوبے کے 232آئی سی یو بیڈوں میں107 جبکہ کشمیر صوبے کے 116آئی سی یو بیڈوں میں76خالی پڑے ہوئے ہیں۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق جموں صوبے میں 125 جبکہ کشمیر میں 40متاثرین کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔اسطرح مجموعی طور پر جموں و کشمیر میں اس وقت 165افراد وینٹی لیٹروں پر ہیں، جن کی حالت تشویشناک ہے۔