سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران428نئے کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں کورونا معاملوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ شام سے ظاہر ہونے والے کورونا کیسوں میں280کا تعلق وادی کشمیر جبکہ148کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔
ان اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ گذشتہ شام سے یوٹی میں7کورونا مریض زندگی کی جنگ ہار گئے۔