کٹھوعہ//مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹرجتندرسنگھ نے کہاہے کہ کٹھوعہ بڑی تیزی کے ساتھ اہم تعلیمی مرکزکے طورپرابھررہاہے۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ تین چاربرسوں کے دوران متعدداکیڈمک ادارے ضلع کٹھوعہ میںمرکزی حکومت کی معاونت سے قائم ہوئے ہیں جس کی وجہ سے جموں وکشمیرمیں ضلع کٹھوعہ اہم تعلیمی مرکزکے طورپراُبھراہے۔ڈاکٹرجتندرسنگھ یہاں کٹھوعہ سے تعلق رکھنے والے ہائی سکول کے طلباء کے گروپ کے ساتھ بات چیت کررہے تھے۔ اس دوران مرکزی وزیر مملکت کے ہمراہ کٹھوعہ میں پیداہوئے ممبرپارلیمنٹ (لوک سبھا) اُترپردیش انجوبالا بھی تھے۔اس دوران طلباء میں پارلیمنٹ ہائوس دورہ کے سلسلے میں کافی جوش وخروش دیکھاگیا۔اس موقعہ پر ڈاکٹرجتندرسنگھ نے کہاکہ پچھلے تین برسوں کے دوران کٹھوعہ میںمرکزی وزارت صحت نے میڈیکل کالج کاسنگ بنیاد،مرکز ی حکومت کی جانب سے راشٹریہ اُچترشکشا ابھیان (روسا)کے تحت انجینئرکالج ، مرکزی وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی ،حکومت ہندکی جانب سے شمالی بھارت کے سب سے پہلے ’بائیوٹیک پارک ‘گیتی ،کٹھوعہ کے نزدیک کیلئے 100روپے کی منظوری دی گئی ہے۔اس طرح سے کٹھوعہ نوجوانوں کیلئے ریسرچ ،تعلیم اورروزگارکیلئے اُبھرتاہوامرکزثابت ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ جموں یونیورسٹی کاکٹھوعہ کیمپس جوکہ 2014تک انفراسٹریکچرکے بغیرتھالیکن حالیہ کچھ برسوں کے دوران یونیورسٹی کیمپس کی اپنی عمارت کیلئے اراضی کامعاملہ طے کرلیاہے۔ڈاکٹرجتندرسنگھ نے سکولی تعلیم سے متعلق کہاکہ کٹھوعہ میں کیندریاودیالیہ کونئی تعمیرکی گئی عمارت میں جلدمنتقل کیاجائے گا۔اس کے علاوہ حکومت ہندکی جانب سے منظورکیاگیاایمزہسپتال بھی کٹھوعہ کے نزدیک شاہراہ پرواقع ہے۔انہوں نے کہاکہ شمالی بھارت کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کواُجاگرکرنے کیلئے اقدامات اورانہیں مواقعے فراہم کئے جائیں گے۔