سرینگر// سرکار نے سماجی بہبود بورڈ کا قیام عمل میں لایا ہے اور اس کی کمان محکمہ سماجی بہبود کے انچارج مشیر کو سونپ دی ہے۔ سرکار کی جانب سے جمعرات کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ اس معاملے میں سابق احکامات کے تناظر میں جموں کشمیر سوشل ویلفیئر بورڈ کے سر نو قیام کی تشکیل کو منظوری دی گئی۔ اس بورڈ میں محکمہ سماجی بہبود کے انچارج مشیر چیئرمین ہونگے،جبکہ بورڈ میں مزید6ممبران کو بھی نامزد کیا گیا۔ ان ممبران میں محکمہ خزانہ کے انتظامی سیکریٹری،محکمہ صحت و طبی تعلیم کے انتظامی سیکریٹری، محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کے انتظامی سیکریٹری، محکمہ تعلیم کے انتظامی سیکریٹری،محکمہ سماجی بہبود کے انتظامی سیکریٹری اور جموں کشمیر سوشیل ویلفیئر بورڈ کے سیکریٹری و ایگزکیٹوں ڈائریکٹر شامل ہے۔