جموں //جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل کی قیادت میں جموں میں پینے کے پانی کی قلت اور بجلی کٹوتی کے خلاف ایک زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نیو پلاٹ ہائی کورٹ روڈ پر خالی برتن لیکر محکمہ آب رسانی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔مظاہرین کا مبینہ الزام ہے کہ سرکار پانی کی قلت کو لیکر سنجیدہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرکار نے چناب واٹر سپلائی پروجیکٹ کی تعمیر ، جسے کئی برس قبل منظور کیا گیا ہے،میں کوئی سنجیدگی نہیں دکھا رہی ہے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مومینٹ کے صدر سنیل ڈمپل نے کہا کہ علاقہ میں گذشتہ چار دنوں سے پانی کی سپلائی نہیں کی گئی ہے،جس کی وجہ سے لوگوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے محکمہ صحت عامہ حکام کو علاقہ میں پانی مہیا کرنے کیلئے24گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا ہے اور انتباہ کیا ہے کہ وہ محکمہ کے خلاف احتجاج شروع کریں گے۔انہوں نے چناب واٹر پروجیکٹ کی تعمیر فوری طور سے شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،تاکہ لوگوں کو معقول پانی کی سپلائی ہو۔انہوں نے لوگوں کو مفت پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے مبینہ الزام لگایاکہ ویسٹ اسمبلی حلقہ میں بجلی باقاعدہ سے سپلائی نہیں ہو رہی ہے۔انہوں نے مانڈا۔ امبپھلا گرڈ اسٹیشن مناسب طریقہ سے کام نہیں کر رہا ہے کیونکہ اس گرڈ اسٹیشن پر بہت زیادہ لوڈ رکھا گیا ہے۔انہوں نے جانی پور میں نیا 50 MWTریسیونگ گرڈ اسٹیشن وئم کرنے کا مطالبہ کیا ،تاکہ صارفین کو بغیر کسی پریشانی کے بجلی فراہم ہو۔مظاہرین میں دلیپ کمار، مہندر کمار، رام دیال، منجیت آنند، سنجے ناگراج، چمن پوار، ستپال کوہلی، جے ایم گپتا، ایس راجندر سنگھ بالی، شنکر داس، دیپک کمار، جگدیش گپتا، رمیش چندر، کالا سنگھ ،پپو کامر، وجے،ونے گپتا، رکی،بھسین ،سنجے گپتا،امت گپتا و دیگران بھی شامل تھے۔