جموں//حکومت جموں وکشمیر نے کووِڈلاک ڈاون کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ جموںوکشمیر کے 1,45,220شہریوں کو براستہ لکھن پور اور خصوصی ریل گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے واپس لایا ہے۔سرکاری اعداد و شما ر کے مطابق مختلف ریاستوں اور یوٹیز سے 44,839درماندہ مسافروں کو براستہ لکھن پور اور 1,00381افراد کو حکومت نے 56کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوںکے ذریعے اودھمپو ر اور جموں ریلوے سٹیشنوں پر لایا۔حکومت نے لکھن پور کے ذریعے اب تک بیرون ملک سے 327 مسافرو ں کویوٹی واپس لایا ہے ۔