سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بدستور جاری ہے اورمنگل کو مزید 561افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 135سفر کرنے والے بھی شامل ہیں۔ اس دوران کشمیر صوبے میں مزید 2افراد فوت ہوگئے ہیں۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 39ہزار 657ٹیسٹ کئے گئے جن میں 561افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ ان میں 177جموں جبکہ 384کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 384متاثرین میں سے 296افراد مقامی سطح پر جبکہ 88افراد سفر کرکے وارد کشمیر ہوئے ہیں۔ اس دوران مزید 2افراد وائرس سے فوت ہوگئے ۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1271ہوگئی ہے جبکہ کشمیر میں متاثرین کی تعداد 80ہزار کا ہندسہ پار کرکے 80309ہوگئی ہے جن میں 3334سرگرم معاملات بھی شامل ہیں۔ سرگرم معاملات میں سرینگر میں 1668، بارہمولہ میں 627، بڈگام میں 335، پلوامہ میں 110، کپوارہ میں 120، اننت ناگ میں 98، بانڈی پورہ میں 77، گاندربل میں 64، کولگام میں 192اور شوپیان میں 43افراد زیر علاج ہیں۔ جموں صوبے میں177افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 130مقامی سطح پر جبکہ 47افراد سفر کرکے جموں پہنچے ہیں۔ جموں صوبے میں متوفین کی تعداد 741بنی ہوئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 53ہزار706تک پہنچ گئی جن میں 1149سرگرم معاملات بھی شامل ہیں۔ جموں صوبے کے سرگرم معاملات میں ضلع جموں میں 781 ، ادھمپور میں 90، راجوری میں 37، ڈوڈہ میں 16، کٹھوعہ میں 90، سانبہ میں 40، کشتواڑ میں 1، پونچھ میں29، رام بن میں24 اور ریاسی میں41افراد زیر علاج ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد 1لاکھ 34ہزار کا ہندسہ پار کرکے 134015ہوگئی ہے جبکہ متوفین کی مجموعی تعداد 2012تک پہنچ گئی۔
پچھلے 2ہفتوں میں مزید 172اسپتالوں میں داخل
جموں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 200فیصد اضافہ
پرویز احمد
سرینگر // جموں و کشمیر میں پچھلے 2ہفتوں کے دوران اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 172 کا اضافہ ہوا ہے جن میں 83کشمیر جبکہ 89جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان سبھی کو کورونا مثبت قرار دیا گیا تھا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 25مارچ کو جموں و کشمیر کے مختلف اسپتالوں میں 146متاثرین زیر علاج تھے جن میں 107 کشمیر جبکہ 39جموں کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج تھے ۔ 25مارچ سے لیکر 7اپریل تک مختلف اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 318تک پہنچ گئی ، جن میں 190کشمیر اور 128مریض جموں صوبے کے تھے۔ اس طرح کشمیر صوبے میں پچھلے 2ہفتوں کے دوران مزید 83کورونا مریضوں کو علاج ومعالجہ کیلئے مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ۔ کشمیر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں میں 77فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ جموں صوبے میں 89مریضوں کے اضافہ کے ساتھ یہ تعداد 128تک پہنچ گئی ہے اور اسطرح جموں صوبے میں دو ہفتوں کے دوران مختلف اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں میں 200فیصد اضافہ ہوا ہے۔