جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی سے جموں وکشمیر کے لوگوں کے مفاد کے بارے میں سوچنے کی اپیل کی ۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے صدر جمہوریہ سے جموں وکشمیر کی حکومت کو فوری طورپر برخاست کرنے اور وہاں کے گورنر کو اسمبلی تحلیل کرکے ریاست میں گورنر راج لگانے کا مشورہ دینے کی اپیل کی جس سے ریاست کے لوگوں کو اعتمادمیں لیکر نئے سرے سے انتخابات کرائے جاسکیں۔