جموں میں یوٹی سطح کی بیڈمنٹن چیمپئن شپ اختتام پزید کولگام کی زینہ عباس فاتح،ضلع حکام نے عزت افزائی کی

سرینگر//کولگام کی زینہ عباس نے یوٹی سطح کی 19برس سے کم عمر کی کھلاڑیوں کی بیدمنٹن چیمپین شپ کواپنے نام کیا۔جموں میں اختتام پزید ہوئی اس چیمپین شپ کااہتمام یوتھ سروسزایند سپورٹس محکمہ نے کیاتھا۔ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس آفسر کولگام راجہ یقوب علی خان نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ میں جموں و کشمیر کے تمام اضلاع کے کھلاڑیوں نے شرکت کی، جس میں ضلع کولگام کے زینیا عباس نے اس ٹورنامنٹ کو اپنے نام کیا، اور اپنے ضلع کولگام کا نام روشن کیا۔

 

انہوں نے محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کولگام کی طرف سے انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ اور ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رئیس احمد نے بھی زینیا عباس کو مبارک باد پیش کی اور ان کاانڈور اسٹیڈیم کھڈونی قیمو کولگام میں والہانہ استقبال کیا۔ اس موقعہ پر ایس ایس پی کولگام شری ساحل جی، اے سی آر کولگام امتیاز حسین، ذی عزت شہری، ضلع کولگام کے پنچایتوں کے بیڈمنٹن کھلاڑی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس دوران پریس اینڈ پبلسٹی کے انچارج ڈاکٹر محمد اکبر نے بھی زینیا عباس کو چمپین شپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔ زینیا عباس اب جموں و کشمیر کی طرف سے نیشنل لیول مدھیہ پردیش میں کھیلے گی۔