جموں میں پولیس نے چوری کا معاملہ حل کر کے 3چور گرفتار کر لئے

عظمیٰ نیوز سروس

جموں//ویشنودیوی ایکسپریس وے کنسٹرکشن کمپنی کے ذریعہ سڑک کے کنارے پھینکے گئے شٹرنگ میٹریل کی چوری میں ملوث تین افراد کو باغ باہو پولیس نے گرفتار کرلیا۔چنی ہمت کے ایک جنید حسین ملک نے پولیس اسٹیشن باغ بہو میں ایک تحریری شکایت درج کروائی کہ کچھ چوروں نے سدھرا، جموں کے قریب تعمیراتی سائٹ سے شٹرنگ کا سامان چوری کر لیا ہے جہاں ما وشنو دیوی ایکسپریس وے کا کام جاری ہے۔پولیس تھانہ باغ بہو میں ایف آئی آر درج کی گئی اور ایس ایچ او باغ بہو انسپکٹر وجے ورما کی قیادت میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔بھرپور کوششوں اور تکنیکی مدد سے پولیس نے ایس ڈی پی او سٹی ایسٹ کی نگرانی میں اور ایس پی سٹی ساؤتھ کی قابل رہنمائی میں 03 افراد کو گرفتار کیا۔پولیس نے بتایا کہ اس سلسلہ میں یاسر حسین ولد محمد اسلم سکنہ جکھوری نزد بترا ہسپتال،عزیز حسین ولد سلامت علی سکنہ مجین،باسم مہد ولد بشیر احمد سکنہ اسر آباد سدھرانے چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا جس کے بعد پولیس نے ان کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا ۔