جموں //جموں شہر میں تجاوزات والی زمین کو دوبارہ حاصل کرنے کے سلسلے میں جموں میونسپل کارپوریشن (جے ایم سی) کے ذریعہ جمعہ کو جے ایم سی کمشنر کی رہنمائی میں ریہاری چونگی میں ایک مہم چلائی گئی۔مہم کے دوران وہاں زمین کو بازیاب کیا گیا جس پر تجاوزات کھڑا کی گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ تجاوزات کار کو موقع سے تجاوزات ہٹانے کیلئے کافی موقع فراہم کیا گیا تھالیکن بار بار نوٹسوں کے بعد بھی اس پر عمل نہیں کیا گیا جس کے بعد جے ایم سی نے تجاوزات کو ہٹا دیا اور اس کی اصل اراضی کو تجاوزات سے بازیافت کیا۔جے ایم سی نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ حکومت / عوامی اراضی پر تجاوزات نہ کریں کیونکہ اسے عام لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔