عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں ڈویژن میں 14,00,051کنال اور 5مرلہ سرکاری اراضی قبضے میں ہونے کی اطلاع ہے۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق 14,00,048کنال اور 65مرلہ اراضی کے اندراجات خارج کیے جا چکے ہیں۔ ضلع راجوری میں سب سے زیادہ 2,73,848 کنال اور 12مرلہ اراضی زیر قبضہ ہے۔ اس کے بعد ریاسی میں 2,26,857کنال اور 6مرلہ، جبکہ رام بن میں 1,73,832کنال اراضی پر قبضہ درج ہے۔جموں ضلع میں 1,45,487کنال اور 6مرلہ، کٹھوعہ میں 1,30,403کنال اور 1.5مرلہ، جبکہ ادھم پور میں 1,19,822 کنال اور 8مرلہ اراضی زیر قبضہ ہے۔ پونچھ، ڈوڈہ، سانبہ اور کشتواڑ اضلاع بھی متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔دونوں صوبوں کو ملا کر مجموعی طور پر 30,54,760کنال اور 5مرلہ سرکاری اراضی قبضے میں ہے، جبکہ 17,27,247کنال اور 65مرلہ اراضی کے اندراجات ریونیو ریکارڈ سے خارج کیے جا چکے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ صورتحال یونین ٹیریٹری میں سرکاری زمینوں پر قبضوں کی وسعت کو ظاہر کرتی ہے، ساتھ ہی انتظامیہ کی جانب سے غیر مجاز اندراجات ختم کرنے کی مہم بھی جاری ہے۔