جموں //جموں میئر چندر موہن گپتا نے جموں شہر کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔یہاںمنعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے موصوف نے کہاکہ عوام کو چاہیے کہ وہ اپنی گلیوں اور وارڈوں کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے گندگی کو جموں میونسل کارپوریشن کی جانب سے رکھے گئے کنٹینرز میں ڈالیں جبکہ نالیوں میں گندگی اور بد بودار اشیاء کو نہ پھینکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ دکانوں سے لفافوں میں سامان نہ لیں تاکہ شہر میں صفائی برقرار رکھی جاسکے ۔جموں مئیر نے مذہبی تنظیموں کے اراکین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ گندگی کو ٹھکانے لگانے کیلئے جموں میونسپل کارپوریشن کے نوڈل آفیسرڈاکٹر ظفر اقبال کیساتھ ان کے موبائل نمبر 9419122484پر رابطہ کریں ۔موصوف نے کہاکہ شہر میں رہائش پذیر ہر ایک فرد کو چاہیے کہ وہ جموں کو 10صاف ستھرے شہروں میں شامل کر نے کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔اس موقعہ پر ان کے ہمراہ ڈپٹی مئیر جموں اور سوچھ بھارت ابھیان کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔