جموں//جموں شہر کے اندرو نی علاقوں میں مختلف مقامات پرگند گی اور غلا ظت کے ڈھیر میں تبد یل ہوچکاہے اورجموں میو نسپل کارپوریشن کے عملہ کی جا نب سے شہر کے اندرو نی علاقوں سے کوڑا کر کٹ ہٹا نے میں مسلسل غیر سنجید گی کا مظا ہرا ہ کیاجارہا ہے جس کے نتیجے میںمقامی لوگوں کووبا ئی بیمار یاں پھوٹ پڑ نے کا خطرہ لاحق ہے ۔تفصیلات کے مطابق جموں شہر کے گاندھی نگرہسپتال کے نزدیک واقع اوقاف بلڈنگ کے باہر گند گی اور غلا ظت کے ڈھیر جمع ہو نے سے عفو نت اور بد بو پھیل گئی ہے جس کے نتیجے میں یہاں کے لوگوں میں بیمار یاں پھوٹ پڑ نے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے ۔ نما ئندے کے مطا بق جموں میو نسپل کار پو ریشن کی جا نب سے جو خا ک روب تعینات کئے گئے ہے وہ بڑی سڑ کوں چو را ہوں سے کوڑا کر کٹ ہٹا نے کیلئے اپنی خد مات انجام دے رہے ہیں جبکہ اندرو نی علاقوں میں کوڑا کر کٹ ہٹا نے کیلئے کئی دنوں کے بعد کاروائیا ں عمل میں لا ئی جا تی ہے جس کی وجہ سے اندرو نی علاقوں میں لو گوں کو کا فی پریشا نیوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔ادھر مقامی دکانداروں نے بھی اس بات پر بر ہمی کا اظہار کیا کہ جموں میو نسپل کار پو ریشن کی جا نب سے اندرو نی علاقوں میں کوڑا کر کٹ ہٹا نے کے سلسلے میں مسلسل غیر سنجید گی کا مظا ہرہ کیاجارہا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں ودکانداروںکو پریشا نیوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔