بڈگام//پولیس نے خانصاحب بڈگام کے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل ممبر کے خاوند کوجعلی دستاویزات کی بنیاد پر بینک سے لاکھوں روپے کا قرضہ حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق مختاراحمدمیرولدمحمدسلطان میرساکن بگروخان صاحب نے مجرمانہ سازباز کرے جعلی دستاویزار تیار کرکے حلقہ پٹواری،نائب تحصیلدار،ایس ڈی ایم کے جعلی دستخط اورمہرثبت کرکے دوسروں کی املاک کو بینک میں گروی رکھ کر28لاکھ روپے سے زائدکاقرضہ حاصل کرنے کےلئے بینک سے رجوع کیا۔مختاراحمدمیر کی فراڈ کا اُس وقت پردہ فاش ہوا،جب قرضہ حاصل کرنے کےلئے ایک شہری کی اراضی کو اپنی جتلا کرجعلی دستاویزات بینک میں جمع کرانے سے متعلق جانکاری بینک ملازم نے اصلی مالک کو دی۔جموں کشمیربینک نے ابھی تک مختار احمد میر کے کھاتے میں کل 28لاکھ روپے میں سے15لاکھ منتقل کئے ہیں،جعلی دستاویزات اور دھوکہ دہی سے حاصل کئے گئے بینک قرضہ کے معاملے کو بینک حکام نے پولیس کی نوٹس میں لایا۔پولیس نے فوری کارروائی کرکے کیس درج کیااور مختاراحمدمیر کو گرفتارکیا۔ بینک کے افسران کے مطابق مختار میر نے جعلی دستاویز ممکنہ طور پر دوسرے افراد سے ساز باز کرکے رواں سال فروری میں بنوائے تھے.بینک انتظامیہ کے عہدیدار کاکہنا ہے کہ جن لوگوں کی املاک جعلی دستاویزوں پر گروی رکھی گئی ہے، ان کو فکر مند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔