تھنہ منڈی//تھنہ منڈی کی جامع مسجد راجدھانی میں جمعہ کے روز سیرت النبی کانفرنس کااہتمام کیا گیا جس میں اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے عالم مولانہ مفتی سید مقیم الرحمن ثقافی بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔ انکے علاوہ مقامی علماء مولانا حافظ نصیر احمد نقشبندی امام جامع مسجد غوث نگر، حافظ محمد نسیم امام جامع مسجد ہسپلوٹ، حافظ محمد اسلم، حافظ محمد شریف، حافظ محمد ریاض قادری، حافظ ریاض عطاری، قاری وحید احمداور حافظ محمد صابر و مقامی معززین بھی کانفرنس میں شریک تھے ۔مہمان خصوصی نے سیرت النبی ؐ پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کی صفوں میں اتحاد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج اسلام دشمن طاقتیں دین کے خلاف سازشوں پر سازشیں رچ رہی ہیں اس لئے مسلمانوں کو اتحاد قائم کرکے ان کا مقابلہ کرناچاہئے ۔آخر میں امام خطیب جامع مسجد راجدھانی حافظ عبدالمجید اور اراکین کمیٹی نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔