کولگام +کپوارہ//منگل کو دمحال ہانجی پورہ میں تیندوے کے حملہ میں زخمی عمر رسیدہ شخص چل بسا ہے۔55سالہ عبدالصمد میر ساکن چک رنبیر پورہ دمحال ہانجی پورہ کو گذشتہ شب اپنے گھر کے باہر تیندوے نے شدید زخمی کیا تھا۔اسے نازک حالت میں کولگام ضلع اسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد اسے صورہ مٰن داخل کیا گیا جہاں وہ سکمز میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔اس علاقے یہ شخص ایسا تیسرا شہری تھا جو تیندوے کے حملے میں زخمی ہوا تھا۔اس سے قبل بلناڑ جنگلاتی علاقے میں دو افراد پر تیندے نے حملہ کیا تھا۔ ادھر ماورلنگیٹ میںریچھ نے 22بھیڑوںکو چیرپھاڑکر کے ہلاک کر ڈالا۔ مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ آڈورہ ،جہامہ اور ہرل علاقوں میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ریچھ نے لوگو ں کا جینا حرام کر دیا ہے اور دوران شب گائو خانوں میں گھس کر بھیڑوں کو اپنا نوالہ بنا دیتا ہے اور گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران اس طرح کی وارداتوں میں2 2بھیڑ ہلاک ہوچکے ہیں۔ تازہ حملہ میں پیر کو دوران شب ریچھ آڈورہ میں غلام محمد آہنگر کے گائو خانے میں گھس گیا اور وہا ں نصف درجن بھیڑوں کی چیر پھا ڑ کی ۔مقامی لوگو ں نے محکمہ وائلڈ لائف سے مطالبہ کیا ہے کہ ریچھ کو پکڑنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ لوگو ں کی جان محفوظ بن سکے۔