مینڈھر//مینڈھر میں دو الگ الگ حادثات میں ایک گداگر اور ایک بچہ زخمی ہوئے ہیں ۔جامع مسجد مارکیٹ میں ایک تیر رفتا ر گا ڑی نے گداگرکوٹکر ما ر دی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہواہے ۔اسے موقعہ پر مو جود لو گو ں نے فو ری طورپر سب ضلع ہسپتال مینڈھرپہنچایا جہا ں پر وہ زیر علا ج ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق گداگر کواندرونی چو ٹیں آئی ہیںتاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ ہسپتال میں اس کی شناخت روشن کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں پولیس نے موقعہ پر جا کر چھان بین شروع کردی ہے ۔دریں اثناء جا مع مسجد مارکیٹ میں ایک حا دثہ میںتیز رفتار مو ٹر سائیکل سوار نے چھو ٹے بچے کو ٹکر ما ر دی جس کی وہ بری طر ح زخمی ہو گیا جس کا علا ج بھی سب ضلع ہسپتال مینڈھر میں چل رہا ہے ۔ مقامی دکا ندارو ں کا کہنا ہے کہ سڑ ک کنارو ں پر نا جا ئز طور پر لو گو ں نے ریڑیا ں لگا ئی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے سڑک پر جگہ کم ہوگئی ہے اور زیا دہ حا دثات پیش آرہے ہیں۔