راجوری //تھنہ منڈی میں مختلف سیاسی جماعتو ں کے کارکنان نے فائر سروسز محکمہ کے گاڑی کو روک کر احتجاج کیا اور کہا کہ اس گاڑی کو تھنہ منڈی کے لئے مخصوص کیا جائے۔ مڈل اسکول تھنہ منڈی کے قریب بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر محمد نعیم گنائی عرف لیلی بابا کی سربراہی میں احتجاج کیا گیا جسمیں انہوں نے اپنی سرکار سے مطالبہ کیا کہ تھنہ منڈی تحصیل میں آگ کی وارداتوں سے نمٹنے کے لئے فائر سروسز اسٹیشن قائم کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ ضلع راجوری کی دیگر تمام تحصیلوں میں اسٹیشن قائم ہیں لیکن تھنہ منڈی کے ساتھ ہر وقت امتیازی سلوک کیا جا تا ھے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں بھی بھاجپہ کی سرکار اور ریاست جموں و کشمیر میں بھی بھاجپا کی محلوط سرکار ھے جنکے لئے فائر سروسز اسٹیشن قائم کرنا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔یہ احتجاج ایک گھنٹے تک جاری رھا۔ اس احتجاج سے راجوری۔ بفلیاز براستہ تھنہ منڈی شاہراہ پر نجی و مسافر گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ھوئی۔ جونہی اسکی اطلاع تحصیلدار تھنہ منڈی کو ملی۔ جو موقعہ پر پہونچے۔ انہوں نے تصدیق کرتے ھوئے کہا کہ عوام کا بالکل جائز ھے۔ انہوں نے اس حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے بات کرنی چاہی تاہم انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو راجوری عبدالقیوم میر سے بات کی جنہوں نے یقین دھانی کرائی ھیکہ وہ کوشش کریں گے تاکہ دس یوم کے اندر اندر تھنہ منڈی میں فائر سروسز اسٹیشن قائم کرنے کے اقدامات کئے جا سکیں۔ یہ بات قابل زکر ھیکہ فائر سروسز وین جو راجوری سے تھنہ منڈی کے علاقہ آظمت اباد میں ایک رھائشی مکان کو آگ بجھانے کے لئے تھنہ منڈی پولیس نے طلب کی تھی جو واردات کے بعد واپس راجوری کی طرف جارہی تھی۔ تھنہ منڈی کے مقام پر بھاجپا کے کارکنان نے روک لیا۔جسکو تحصیلدار تھنہ منڈی کی یقین دھانی پر چھوڑ دیا گیا۔