تھنہ منڈی //سب ڈویژن تھنہ منڈی میں محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے مسجدوں، مندروں، قبرستانوں اور دوسری اہم جگہوں پر سولر لائٹس نصب کی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں تھنہ منڈ ی میں مذکورہ سرگرمیاں انجام دینے پر عوامی نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر راجوری راجیش کمار شون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مغل روڈ کی تعمیر ہو یا ضلع میں مختلف تعمیراتی کام اور دیگر عوامی مسائل کا فوری حل کےلئے ضلع انتظامیہ نے سب ڈویژن کو فوقیت اور ترجیح دی ہے جس سے مقامی لوگوں کو راحت ملی ہے۔ سماجی کارکن انجینئر ارشاد احمد خان ودیگران نے نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ تھنہ منڈی میں سولر لائٹس لگا کر عوام کو سہولیات فراہم کی ہیں ۔