جموں// ڈویژنل کمشنر جموں شری سنجیو ورمانے اہتمام کی گئی ایک اعلی سطحی میٹنگ میں سماجی بہبودی سکیموں کے بارے میں کام کردگی کاجائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جموں رمیش کمار ‘ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈاکٹر بھارت بھوشن ‘ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر جموں‘سوریہ جبین‘ ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ کلدیپ سنگھ‘ ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر‘ آئی سی ڈی ایس نتاشا کلسوترند ‘ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر جموں رنبیریشور سنگھ جموال وغیرہ نے بڑھ چڑ ھ کرشمولیت کی ۔ اس موقع پر ¾ضلع ترقیاتی کمشنر اور ¾ضلع سوشل ویلفیئر آفیسر اور ضلع کے دیگر افسران نے ویڈیو کانفرنس کی بدولت شرکت کی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع معذوری بحالی کے مرکز کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پرانہوں نے کہاکہ جموں ‘ ڈوڈہ اوراودھمپور کے علاوہ کئی مقامات پر اس طرح کے مرکز کھولے گئے جبکہ اس طرح کے عمل کو بروئے کارلانے کےلئے دیگر مقامات پر سرگرمیاں تیز کرد گئی ہے ۔ ڈویژنل کمشنر نے تمام ¾ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایات دی ہے کہ وہ ضلع معذوری بحالی مراکز کی شروعات کو یقینی بنانے کےلئے فوری طور پر اقدامات لائحہ عمل بنانے کےلئے تیز تر خدمات شروع کریں تاکہ ریاستی عوام سرکار کی جانب سے شر وع کئے گئے مختلف عوامی بہبودی سکیموں سے استفادہ حاصل کرسکیںگے جس میں طبی سہولیات سے متلعق کئی شعبے جات وغیرہ شامل میں ہیں۔ انہوںنے مزید کہاہے کہ سرکار نے عام شہریوںکو خودکفیل بنانے کی غرض سے کئی استفادہ سکیموں کا آغاز کردیا ہے جس کو لائحہ عمل اورکارگرد بنانے کےلئے سرگرمیاںمیں تیزی لانے کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع شر ی ورما نے لوگوں کو بنیادی سہولیات میسر بنانے پربھی زوردیاہے تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس موقع پر انہوںنے کوٹ بھلوا ل میں973لاکھ روپیوں کی لاگت سے تعمیرکئے گئے بزرگوں کےلئے اپنا گھر کا بھی جائز لیا اورکہا ہے کہ سرکر دہ شہریوں کی طرف دھیان مرکوز کرنےکی زیادہ ضرورت ہے۔اس موقع پر انہوںنٰے درجہ فہرست ذاتوں اورقبائلوں اوردیگر خصوصی جات و پسماندہ طبقوں سے متعلق طالب علموں میں فراہمی ہونے والی سکالرشپ اوردی جانے والی مرعات کے بارے میں بھی جائزہ لیا۔ ڈویژنل کمشنر نے آسرا سکیم کے تحت ہرفرد کو 2لاکھ تک انشورنس کے دائرے میں لانے کےلئے اٹھائے جارے اقدامات کے ضمن میںہدایت جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسران پرزور دیتے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی یا حادثہ کے دوران پیش آئے اموات کے معاملات کو د انشورنش ائرے میں لانے کے عمل کو فروغ دینے کےلئے ہرممکن جامع اقدامات عمل میں لائے جائیں۔ شری ورما نے عوام سے تلقین کی ہے کہ وہ تمام سرکار کی جانب سے چلائی جارہی سرکاری سکیموں کا استفادو حاصل کریں۔