مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے ہرنی قصبہ میں بجلی کی ترسیلی لائنیں رہائشی گھروں کیلئے خطرہ بن گیا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی عرصہ سے متعلقہ محکمہ سے ترسیلی لائنیں منتقل کرنے کی مانگ کی جارہی ہے جبکہ اس سلسلہ میں ایک فائل تیار کر کے ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر میں بھی منتقل کی گئی ہے تاہم ابھی تک لائنوں کو تبدیل نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے عام مکینوں کیلئے ایک خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔شام لعل اور محمد شریف نامی مکینوں نے بتایا کہ 2018میں ترسیلی لائنوں کو تبدیل کرنے کیلئے مہم چلائی گئی تھی جس کی وجہ سے کچھ علاقوں میں تاریں تبدیل کی گئی تھی لیکن اس کے بعد ہرنی قصبہ میں ترسیلی لائنوں کو محفوظ مقامات پر منتقل نہیں کیا جارہا ہے ۔مکینوں نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ قصبہ کے گھروں کے اوپر سے گزرنے والی ترسیلی لائنوں کو متبادل جگہوں پر منتقل کیا جائے تاکہ خطرہ کم ہو سکے ۔