جموں//جے ڈی اے ایمپلائزاینڈورکرز یونین کے صدرراجندرکمارنے ناجائزتجاوزت کوہٹانے اورمتعددپروجیکٹوں کی تکمیل کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرانے کیلئے وائس چیئرمین جے ڈی اے کی کوششوں کوسراہا ہے۔یہاں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے راجندرکمارنے جے ڈی اے وائس چیرمین کی تجاوزات مخالف مہم اورپروجیکٹوں کی تکمیل کیلئے کاوشوں پراطمینان کااظہارکیا۔یونین نے جنرل بس سٹینڈ جموں میں کثیرالمقاصدشاپنگ کمپلیکس میں دکانوں اورہالوں کی نیلامی کی ،نیلامی سے متعلق اتھارٹی کی آمدن میں خاطرخواہ اضافہ کے لئے وائس چیئرمین کی کوششوں کوسراہا ۔اس کے علاوہ کروڑوں روپے مالیت کی 22000کنال اراضی کی نشاندہی کاکام بھی جاری ہے۔جے ڈی اے کی جانب سے جوپروجیکٹ مکمل کئے گئے ہیں ان میں مہاراجہ ہری سنگھ پارک، ٹریجری بلڈنگ ،کمپلیکس کی تعمیراوردیگرپروجیکٹ شامل ہیں۔