پونچھ//ضلع پونچھ میں وقفے وقفے سے بارشوں اور تند ہوائوںکا سلسلہ دو روز سے جاری ہے جس کی وجہ سے سردی میں کافی اضافہ ہواہے اور لوگوں نے گرم ملبوسات پھر سے پہننے شروع کردیئے ہیں۔ تحصیل منڈی کے پہاڑوںنے مئی میں تازہ برف کا دوشالہ اوڑھ لیا ہے۔وہیں نچلے علاقوں میں بارشوں وتیز ہوائوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو ایک بار پھر گرم ملبوسات پہننے پڑے ۔ضلع کے بالائی علاقوں پربرف باری کی وجہ سے ہر طرف دھواں دھواں ، یخ بستہ اور طوفانی ہوائوں کاسلسلہ جاری ہے اوراس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہواہے ۔ اس غیر متوقع بارش کی وجہ سے فصلوں اور پھلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس پر کسان طبقہ مایوس نظرآرہاہے ۔