جموں // بی جے پی جموںمہلا مورچہ کی یہاں ڈوگرہ بھون کچی چھاونی میں جمعہ کے روز(سنگٹھن پرو) ممبر شپ مہم کو لیکرایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا جو 06 جولائی سے شروع ہو کر 11 اگست2019 تک جاری رہے گی۔اجلاس میں مورچہ کے تمام ممبروںنے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سخت محنت کرنے کی یقین دہانی کی،جسکی صدارت بی جے پی مہلا مورچہ کی ضلع صدر ریکھی مہاجن نے کی۔ سا موقعہ پر اپنے خطاب میں ریکھی مہاجن نے کہا کہ یہ مہم ملک بھر میں منعقد کی جائے گی ،جس کا مقصد پارٹی کو وسعت دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبر شپ حاصل کرنے کیلئے ہیلپ لائن نمبر۔ 8980808080۔جاری کی گئی ہے، جو وزیر اعظؓم کی جانب سے ممبر شپ مہم کو رسمی طور سے افتتاح کرنے کے بعد فعال ہو جائے گی۔انہوں نے اپنی ٹیم کے ممبرون کو اس مہم میں سرگرمی شسے شرکت کرنے کے لئے تیار رہنے کو کہا اور اسے پرو یعنی کہ رہوار کے طور پر منانے کو کہا۔انہوں نے لوک سبھا کے حالیہ انتخابات میں سے15 لاکھ ووٹروں میں سے 8لاکھ خواتین ووٹروں کے پاس پہنچنے اور انہیں سرگرم ممبر بنانے کو کہا ،جس سے پارٹی مستحکم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد خواتین ووٹروں کو پارٹی کا بنیادی ممبر بنانا ہے۔اجلاس میں ضلع سیکرٹرئیز سویتا آنند، سنگیتا آنند، ضلع ٹیم ،منڈل صدور، ریکھی چوہان ، اند و بالا ، رتیکا، تھمن بھی موجود تھی۔