جموں/نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدردویندرسنگھ رانانے کہاہے کہ بی جے پی ووٹ حاصل کرنے کیلئے جموں کے لوگوں کے جذبات کااستحصال کیاہے۔انہوں نے کہاکہ اس پارٹی نے لوگوں سے جووعدے کئے تھے وہ سب کے سب کھوکھلے اورجھوٹے ثابت ہوئے جس کی وجہ سے عوام بی جے پی سے بیزارہوچکی ہے۔ رانانے کہاکہ بی جے پی کے دوراقتدارمیں سرحدیں آگ اُگل رہی ہیں ۔ان علاقوں کے عوام گھربارچھوڑکر دردرکی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔ان کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔دویندرسنگھ رانا اسمبلی حلقہ انتخاب نگروٹہ کے بلاک ڈنسال کے توسیعی دورے کے دوران لوگوں کے ساتھ بات چیت کررہے تھے۔ صوبائی صدرنے بی جے پی سے پوچھاکہ وہ بتائے کہ اس نے حقیقی کنٹرول لائن اوربین الاقوامی سرحدکے نزدیک تنائو کودورکرنے کیلئے کیاکیا، انہوں نے کہاکہ بی جے پی نوجوانوں کوروزگاردینے ،تعمیروترقی سمیت تمام محاذوں پرناکام ہوچکی ہے۔