وزیراعظم کی لڑکیوں کی نمایاں کامیابیوں کی ستائش
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روزبیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ مہم کے 11 برس مکمل ہونے پر مختلف شعبوں میں ہندوستانی لڑکیوں کی نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ہمارے ملک میں جہاں بیٹیوں کو لکشمی کے طور پر پوجا جاتا ہے، یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ آج ہندوستانی بیٹیاں ہر شعبے میں نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں۔ انہوں نے بیٹیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک قدیم سنسکرت اشلوک بھی شیئر کیا، جس کے معنی ہیں۔(ایک بیٹی دس بیٹوں کے برابر ہوتی ہے، ایک بیٹی کی پرورش وہ اثرات مرتب کرتی ہے، جو دس بیٹے بھی نہیں دے سکتے ہیں۔سال 2012 میں شروع کی گئی بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ مہم کا مقصد بچوں کے جنسی تناسب میں کمی کو روکنا اور لڑکیوں کی تعلیم و بااختیاری کو فروغ دینا تھا۔ گزشتہ ایک دہائی کے دوران اس مہم میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس مہم نے بے شمار جانیں بچائی ہیں اور کنبوں کو اپنی بیٹیوں کی تعلیم اور فلاح و بہبود میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی ہے۔ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ مہم صنفی مساوات کے لیے ہندوستان کے عزم اور ایک روشن مستقبل کی علامت ہے جہاں بیٹیاں قیادت کریں گی اور کامیابی حاصل کریں گی۔ادھرکیرالہ کی راجدھانی ہندوستان کے لائف سائنسز اور انوویشن ایکو سسٹم میں ایک اہم سنگِ میل قائم کرنے جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی 23 جنوری کو یہاں بایو-360 لائف سائنسز پارک میں سی ایس آئی آر-این آئی آئی ایس ٹی انوویشن، ٹیکنالوجی اور انٹرپرینیورشپ ہب کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔یہ جدید ترین مرکز سائنس اور ٹیکنالوجی کی مرکزی وزارت کے تحت سائنسی اور صنعتی تحقیق کونسل (سی ایس آئی آر) کی ایک جزو لیبارٹری سی ایس آئی آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار انٹر ڈسپلنری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (سی ایس آئی آر-این آئی -آئی ایس ٹی) کے ذریعے قائم کیا جائے گا ۔