سرینگر/سرینگر میں بین ریاستی والی بال چمپئن شپ کے دوسرے دن چمپئن شپ کے منتظمین خاص طور پر عابد بٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر والی بال ایسوسی ایشن کی جانب سے اس چمپئن شپ کا انعقاد صرف اس لئے کیا گیا ہے تاکہ ہمارے نوجوان میںموجود صلاحیتوں کو سامنے لایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ والی بال کھیل کی جانب سے یہاں کم توجہ دی جا رہی ہے جس کے بعد انہوں نے یہ سوچ لیا کہ اس کھیل کو فروغ دینے کیلئے اس چمپئن شپ کا آغاز کیا جائے اورکہا کہ اللہ کا شکریہ ہے کہ انہیں اس میںکافی تعاون ملا اور جموں کشمیر کے تمام اضلاع سے 19ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہیں ہے ۔ خیال رہے کہ سرینگر کے انڈر اسٹیڈیم میں والی بال ایسوسی ایشن سرینگر کی جانب سے تین روزہ چمپئن شپ جاری ہے اور سوموار کو یہ چمپئن شپ اختتام پذیر ہورہی ہے ۔