کشتواڑ//زونل ایجوکیشن افسر درابشالہ سیوا رام نے تعلیمی زون درابشالہ کے مڈل سکول بھدات میں ایک کیمپ کا انعقاد کیا ۔انھوں نے پنچایت بھدات ، بگڑانا اور بارہوتی علاقوں کے اساتذہ سے بات چیت کی۔ کیمپ کے دوران تعلیم کے شعبے سے متعلق مختلف امور پر پنچایتی ممبران سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ زونل ایجوکیشن آفیسر دربشالہ سیوا رام نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں کے ڈراپ آؤٹ طلبہ کی نشاندہی کریں اور ا ن کا سکولوں میں داخلہ کرایا جائے۔زونل ایجوکیشن آفیسر درابشالہ نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ سکول ریکارڈ جیسے طلباء کی حاضری ، کیش بک ، ایم ڈی ایم ریکارڈ کو صحیح طریقے سے برقرار ر کھیں جبکہ سکولوں کے انچارج کو بتایا گیا کہ وہ سکولوں میںمیں سرمئی اور سفید رنگ کے سیاہ بورڈ لگائیں جس کے پیچھے قومی پرچم ہونا چاہئے ۔کیمپ کے اختتام پر زونل ایجوکیشن آفیسر درابشالہ سیوا رام اور سرپنچ پنچایت بھدات جگدیش پریہار نے مڈل سکول بھدات کے طلباء میں کتابیں تقسیم کی۔