نئی دہلی //ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 30،948 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس دوران صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہنے سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.57 فیصد ہو گئی ہے۔ ملک میں ہفتے کے روز 52 لاکھ 23 ہزار 612 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 58 کروڑ 14 لاکھ 89 ہزار 377 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 30 ہزار،948 نئے کیسزسامنے ا?نے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 24 لاکھ 24 ہزار 234 ہوگئی ہے۔ اس دوران 38 ہزار 487 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 16 لاکھ 36 ہزار 469 ہو گئی ہے۔ اسی دوران ایکٹو کیسز 7،942 کم ہوکر 3 لاکھ 53 ہزار 398 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 403 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 34 ہزار 367 ہوگئی ہے۔