جموں//جموں وکشمیرنیشنل کانفرنس کے صوبائی صدردویندرسنگھ رانانے کہاکہ ہے بچوں کے مستقبل کوتابناک بنانے میں اساتذہ کاکلیدی رول ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج کے بچے ہماری قوم کے کل کے مستقبل کے معمارہیں۔اس لیے ان کی بہترتعلیم وتربیت لازمی ہے۔ دویندررانانے ان خیالا ت کااظہار ریہاڑی جموں میں سکول کے سالانہ دن کی تقریب میں والدین اوراساتذہ سے خطاب کررہے تھے۔دویندررانانے کہاکہ سکول کی کامیابی کی تمناکااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ اگربچوں کی ابتداء میں بہتر بنیادبن سکے تو وہ آگے چل کرتعلیم کے میدان میں نئی بلندیاں طے کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سخت محنت اورلگن وتندہی سے انسان نئی بلندیاں چھوسکتی ہے اس لیے موجودہ ترقی یافتہ دورمیں بچوں کوسخت محنت کرنالازمی ہے اوراساتذہ پراہم ذمہ داری عائدہوتی ہے ۔اس موقعہ پر سکول کے بچوں کی جانب سے رنگارنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے جسے سامعین نے کافی پسندکیا۔ ڈائریکٹراینی زون انوسنگھ نے سکول کی سرگرمیوں کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔پوترسنگھ کنوینرجموں پیپل پرونشل فورم اس موقعہ پراعزازی مہمان تھے۔