جموں// بٹوالس آف انڈیانامی ایک سماجی تنظیم نے گوتم بدھ کوان کے256ویںجینتی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ان کی زندگی کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے تنظیم کے سیکرٹری او پی سرگوترا نے کہا کہ بدھا بیساکھ مہینے میں 624قبل مسیح میںپیدا ہوئے اور 29برس کی عمر میں انہوں نے گھریلو زندگی کو خیرباد کہا۔انہوں نے 35برس کی عمر میں علم کے میدان میں کافی لوہا منوایا۔تنظیم کے سیکرٹری نے مزید کہا کہ 45سال انہوں نے لوگو ںکو اپنی تعلیمات سے روشناس کرایا اور آخر کار 80برس کی عمر میں کشن نگرمیں وفات پائی۔اس دوران نائب سرپنچ رام لال لکھوترہ نے لوگوں یاد دلایا کہ ہمیں بدھا کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنا چاہیئے کیوں کہ انہوں نے ہمیشہ امن و امان بھائی چارے کا پیغام دیا ہے۔اس موقعہ پر ششی کمار ،گھری لال لکھوترہ،سوہن لال ،وینے کمار ،کے علاوہ متعدد افراد بھی موجود تھے۔