بنی // کانگریس لیڈر غلام حیدر ملک کی صدارت میں بنی میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں حال ہی میں ہوئے پارلیمانی انتخابات اور اس کے نتائج پر تفصیلی غور و غوص کیا گیا اس دوران انہوں نے کہا کانگریس کارکنان زمینی سطح پر پارٹی کارکنان کی رائے سے استفادہ کرتے ہوئے آگے کا لائحہ عمل طے کرے گی ۔انہوں کارکنان پر زور دیا کہ وہ زمینی سطح پر عوام کیساتھ رابطے میں رہ کر ان کی شکایت کا فوری ازالہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کارکنان کو بتایا کہ کانگریس پارٹی کا مقصد لوگوں کی ترقی اور فلاح و بہبود ہے اور پارٹی اس کے لئے مستقبل میں بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گی اور اس موقع پر اور انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں 17ویں لوک سبھا میں جس طرح مذہبی نعرے لگائے گئے یہ غلط بات ہے بھارت کے آئین کے ساتھ جو چلتا ہے آ رہا ہے اور چلے گا لیکن پارلیمنٹ اس طری مذہبی نعرے لگانا غوروفکر کا مقام ہے جو ملک کی خوشحالی وسلامتی کے لئے اچھی بات نہیں ہے کہا کہ ملک ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے مگر اس طری پارلیمنٹ میں مذہبی نعرے لگانا بڑے ہی افسوس کا مقام ہے اس موقعہ پر کانگریس پارٹی کے دیگر اعلیٰ کارکنان بھی موجود تھے ۔