سرینگر//سیکورٹی ایجنسیوں نے منگل کو ان حملہ آوروںکی نشاندہی کی جن کے بارے میں ان کا خیال تھا کہ وہ گزشتہ ہفتے شہر میں شہری ہلاکتوں کے پیچھے تھے ۔حملہ آوروں میں ان کا 25 سالہ سرغنہ باسط احمد ڈار بھی شامل تھا ، جو جنوبی کشمیر کے کولگام کا رہائشی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈار ، جو اپریل میں ضلع کولگام کے ریڈونی میں اپنے گھر سے لاپتہ ہوا تھا ، اس سے قبل بھی زیرنگرانی تھا ، جب کہ اس نے مزاحمتی محاذ (ٹی آر ایف)کے سربراہ عباس شیخ کے ساتھ کام کیا ہے۔ حکام کے مطابق ، ڈار اور تین دیگربشمول 20سالہ مہران شالہ شہر کے نوا کدل کا رہائشی ہے ، ایک اور نوجوان عادل ، چار رکنی اسکواڈ کا حصہ تھے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ یہ گروپ کشمیری پنڈت مکھن لال بندرو ، اسکول کی پرنسپل سپندر کور اور ٹیچر دیپک چند کے قتل میں ملوث ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ سیکورٹی ایجنسیوں نے تمام مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیج اکٹھی کی اور اس اسکواڈ کی حرکنات و سکنات کو ہر ممکن زاویہ سے تفتیش کی جو عام شہریوں بالخصوص اقلیتوں کے قتل کا ذمہ دار تھا۔عہدیداروں نے بتایا کہ باسط شہر میں گھوم رہا ہے اور اس کے ساتھ مہران اور دیگر بھی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ڈار نے وادی میں عباس شیخ کی ہلاکت کے بعد ٹی آر ایف آپریشن سنبھال لیا ہے۔کولگام کے رام پور گائوں کا رہائشی ، شیخ 90 کی دہائی کے وسط میںحزب المجاہدین میں شامل ہوا تھا اور دو بار گرفتاری اور رہائی کے بعد سرگرم ہوا۔انہیں پہلی بار 2004 میں گرفتار کیا گیا تھا اور ایک سال بعد رہا کیا گیا ۔ 2007 میں ، وہ دوبارہ گرفتار ہوا اور چار سال جیل میں گزارے۔ رہائی کے بعد ، وہ 2014 کے موسم بہار میں دوبارہ لاپتہ ہونے سے پہلے تین سال تک گھر پر تھا۔انہیں رواں سال کے اوائل میں فوج نے ایک آپریشن میںجاں بحق کیا ۔اس سال کے شروع میں ایک غیر کشمیری جواہر ستپال نشچل کے قتل کے پیچھے شیخ کا ہاتھ تھا ، جس پر سیکورٹی فورسزنے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ وریندر پاسوان کے قتل کے پیچھے وہی گروہ کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔