پونچھ//تحصیل منڈی کے لورن گائوں سے پونچھ کی جانب آرہی ایک مسافر بس حادثے کاشکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں 14افراد زخمی ہوگئے ۔بس زیر نمبر چنڈک موڑمیں بریک فیل ہوجانے کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے 14مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی جنہیں فوری طورپر مقامی لوگوں لوگوں نے دوسری گاڑیوں کے ذریعہ سرکاری ہسپتال چنڈک پہنچا یا جہاں ان کی مرہم پٹی کی گئی۔عینی شاہدین کے مطابق بریک فیل ہونے کے باعث گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور سڑک پر ہی الٹ گیا لیکن خوش قسمتی سے کوئی زیادہ بڑا حادثہ رونما نہیںہوا۔