تھنہ منڈی// ضلع راجوری کی تحصیل درہال کے سوکڑ سیداں کی علمی ، ادبی اور روحانی شخصیت پیر سید نثار حسین شاہ جو بابا نظام الدین نقشبندی مجددی لاروی علیہ الرحمہ کے خلیفہ مجاز اور سلسلہ نقشبندیہ کے مشہور ومعروف بزرگ ہیں،ان دنوں میں تھنہ منڈی آئے ہوئے ہیں۔موصوف خطہ پیر پنچال میں بالخصوص اور جموں و کشمیر میں بالعموم روحانیت کے علمبردار کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ ان کا پورا خاندان لار شریف سے دلی عقیدت رکھتا ہے یہی وجہ تھی کہ میاں بشیر احمد نقشبندی لاروی پیر سید نثار حسین شاہ سے بے حد محبت رکھتے تھے۔ گذشتہ 10 ربیع الاول 1443ہجری کو علاقہ نیروجال تھنہ منڈی کی ایک عظیم درس گاہ دارالعلوم نظامیہ میں منعقد ہونے والے جلسہ میلاد النبی میں مفتی منظور رضا نعیمی صدر مفتی جماعت اہل سنت جموں و کشمیر کے خطاب نے حضرت کو بہت متاثر کیا اور مفتی کو انعام اور دعاؤں سے خوب نوازا۔ بعد ازاں مفتی موصوف نے پیر سید نثار حسین شاہ سے خصوصی ملاقات کی تمنا کا اظہار کیا تو انھوں نے 21 اکتوبر 2021 بروز جمعرات راجوری اپنے عقیدت مند محمد قاسم قیم مہتمم دارالعلوم نظامیہ نیروجال کے دولت کدہ پر مفتی منظور رضا نعیمی کو بعد نماز مغرب ملاقات کا وقت دیا اور محمد قاسم قیم ،حافظ محمد نصیر الدین نقشبندی، مولانا نصیر حسین علیمی، سائیں محمد یعقوب نقشبندی، حافظ محمد محمود رضا اور مظفر حسین کشمیری کی موجودگی میں مفتی منظور رضا نعیمی کو سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ میں اجازت و خلافت کے ساتھ ساتھ بے شمار دعاؤں سے نوازا۔ مفتی موصوف نے اپنی قسمت پر ناز کرتے ہوئے اس سلسلہ عالیہ کے معمولات کو اپنے لئے حرز جاں اور سعادت مندی کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ مفتی موصوف پہلے سے ہی سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں شیخ الاسلام والمسلمین علامہ اختر رضا ازہری میاں المعروف حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ سے مرید ہیں اور سلسلہ قادریہ میں اجازت و خلافت حاصل کئے ہوئے ہیں۔