رباط// برکینا فاسو کے ایک گاؤں پر مسلح حملے میں کم از کم 100 افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ۔برکینا فاسو میں حکومت نے کہا کہ کچھ نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے ملک کے شمالی حصے میں واقع ایک گاؤں پر دھاوا بول دیا اور واردات کو انجام دینے کے فورا بعد ہی وہ موقع سے فرار ہوگئے ۔حکومت کے مطابق حملے میں 100 افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔مغربی افریقی ملک کا یہ علاقہ سواحل میں واقع ہے ، جوعالمی تشدداور ڈاکہ زنی کی وارداتوں کے لئے بدنام ہے ۔حملہ آوروں نے مقامی لوگوں کے مکانات اور مارکیٹ کو بھی آگ لگا دی۔حکومت نے ملک میں3دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔