جموں//محکمہ بجلی نے جموںوکشمیر کے تمام 66-33/11-6.6kVسب سٹیشنوں کے ٹیکنیکل آڈِٹ ،بحالی اور جانچ کے لئے سرکل لیول آڈِٹ اور پروٹیکشن ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ لیا ہے ۔ اِس سلسلے میں ایک حکمنامہ پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ روہت کنسل نے جاری کیا۔پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ روہت کنسل نے اِس مشق کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کا متروکہ نیٹ ورک ، تقسیم کی رُکاوٹوں اور بحالی بالخصوص حفاظتی مینٹین ننس کے معاملات سے متعلق متعدد لگیسی مسائل سے دوچار ہے ۔اِس کے نتیجے میں سسٹم میں خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے تقسیم کے نیٹ ورک میں خلل پڑا اور صارفین کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ اُنہوں نے محکمہ کی جانب سے خصوصی ٹیکنیکل کمیٹیاں تشکیل دینے کے اِس اقدام کو مستقل اور طویل مدتی بنیاد پر جموںوکشمیر یوٹی میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی تکنیکی کوتاہیوں کو دُور کرنے کی پہلی کوشش قراردیا۔محکمہ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں نو تشکیل شدہ پروٹیکشن ٹیم ( ٹیموں ) سے کہا جاتا ہے کہ وہ اَپنے موجودہ اینڈ ایم حلقہ کے دائرہ اِختیار میں ہر موجودہ 66-33/11-6.6kV سب سٹیشن کی جانچ کیلنڈر سال کے دوران کم از کم ایک بار اور کسی بڑی غلطی یا نقص کسی بھی نئے سامان / ریلے کا اضافہ کے فوراً بعد کرے۔ اِسی حکم نامے سے پروٹیکشن ٹیم کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نہ صرف اَپنے متعلقہ سب سٹیشنوں کی جانچ اور معائینہ کرے بلکہ سب ٹیکنیکل اور حفاظتی امور جیسے سب سٹیشن کے اَندر برقی آلات کی دستیابی اور فعالیت ، احتیاطی دیکھ ریکھ کی پابندی کے علاوہ نظام الاوقات ، حفاظتی سامان کی دستیابی اور بندش سے نمٹنے کے لئے محفوظ کام کرنے اور توانائی بخش نظام کے قریب محفوظ کام کرنے کے لئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کی پابندی سب سٹیشن کا ٹیکنیکل آڈِٹ بھی کرے ۔ حکمنامے میں ٹیموں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ٹرانسمیشن سسٹم کی پروٹیکشن ٹیموں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کریں اور برقی نیٹ ورک کی مجموعی بہتری کو یقینی بنائیں۔اِس آرڈر میں مختلف تکنیکی اِقدامات پر زور دیا گیا ہے جن پر یہ یقینی بنانے کے لئے اِقدامات کرنے کی ضرورت ہے کہ سسٹم کو خرابیوں اور اوورلوڈنگ سے محفوظ رکھا جائے۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ بجلی کے نظام میں بار بار خرابی کے بارے میں عوام سے متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں ۔اِسی کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ نے اِس مسئلے کی وجوہات اور تکنیکی حل تلاش کرنے کے لئے ایک تفصیلی مشق کی ہے۔چیئرمین جے پی ڈی سی ایل جگ موہن شرما نے متعدد سب سٹیشنوں اور ریسونگ سٹیشنوں کا بذات خود دورہ کر کے معائینہ کیا تھا اور فیلڈ ارکان سے تبادلہ خیا ل بھی کیا تھا ۔اُن کی رِپورٹ کے بعد تمام موجودسٹیشنوں کی دیکھ ریکھ کے لئے ایک انٹنسیو مینٹن ننس کے لئے ایک ادارہ جاتی نظام وضع کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے تاکہ تمام تکنیکی پیر ا میٹروں جیسے ریلے کوآرڈی نیشن ، وقت کی ترتیبات ، توانائی کے میٹروں کی جانچ اور دوسرے کی جانچ / کمیشننگ،پاور ٹرانسفارمر / سی ٹی / پی ٹی / سرکٹ بریکر / ایل اے / الگ تھلگ / بیٹری چارجرز / بیٹریاں بشمول نو تعمیر شدہ سٹیشنوں کی آرتھنگ وغیرہ کو یقینی بنایا جاسکے۔