جموں //ڈاکٹر سوشیل کمار نے برج نگر آرایس پورہ میں طبی پروگرام کا اہتمام کیا۔پروگرام کے دوران ڈاکٹر سوشیل نے اس بات پرزور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں 1947سے ہی لوگ امراض قلب کا شکار ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ طبی جانکاری سے محروم رہ کر منشیات کی بری عادت میں مبتلا ہو جاتے ہیں جبکہ عام لوگ وقت پردوائی بھی نہیں لیتے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں کئی برسوںسے امراض قلب میں مبتلا مریضوں کو ہی دیکھتا ہوں اور اپنے تجربے کے مطابق کئی ایسے مریضوں کا طبی معائنہ کر چکا ہوں جو مثبت خوراک کی عدم دستیابی اور منشیات کی بری عادت کی وجہ سے امراض قلب کا شکار بن گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی مہلک بیماریوں میں مریضوں کو زیادہ سے زیادہ ورزش کرنے کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی ساتھ سگریٹ نوشی اور شراب جیسی چیزوں سے اپنے آپ کو دور رکھنا ہے ۔اس دوران ڈاکٹر سوشیل کمار اور ان کے ساتھی نوجوان ڈاکٹروں نے متعدد لوگوں کا طبی معائینہ کیا اور لوگوں کو جانکاری بھی دی۔پروگرام میں شامل مقامی لوگوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔اس دوران ڈاکٹر کیول شرما،ڈاکٹر اکھل گپتا،اور ان کے ٹیم ممبران پروگرام میں شامل تھے۔